دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف(ن)لیگ کی مزیددستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست منظور

دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف(ن)لیگ کی مزیددستاویزات جمع کرانے کی ...
دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف(ن)لیگ کی مزیددستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف(ن)لیگ کی مزیددستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف(ن)لیگ کی درخواست پرسماعت ہوئی ،وزیراعلیٰ سندھ کاخط درخواست گزار نے جمع کرایا ،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ فنانس ڈویژن کاجواب جمع نہیں کرایاگیا، نمائندہ فنانس ڈویژن نے کہاکہ سندھ اوربلوچستان ہائیکورٹس میں بھی درخواستیں زیرسماعت ہیں،چاہتے ہیں درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں منتقل کرالیں،عدالت نے استفسار کیاکہ کیاکیسزکی منتقلی کیلئے سپریم کورٹ درخواست دی؟،نمائندہ نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ابھی تک ایسی کوئی درخواست دائرنہیں ہوئی،عدالت نے کہاکہ باقی درخواستیں دیکھی جائیں گی،زیرسماعت درخواست میں جواب دیں،عدالت نے کہاکہ آپ معاملے کی سنجیدگی کوسمجھ نہیں رہے،جسٹس گل حسن نے کہاکہ جواب نہ آیاتوحکم امتناع بھی جاری کرسکتے ہیں۔

عدالت نے (ن)لیگ کی مزیددستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست منظور کرلی اورکمیشن پرتحفظات سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کاخط ریکارڈکاحصہ بنالیاگیا ،جسٹس گل حسن نے کہاکہ اٹارنی جنرل یاایڈیشنل اٹارنی جنرل آئندہ پیش ہوں،عدالت نے سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -