دنیا میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ کیسز سامنے آگئے،پریشان کن اعدادوشمار جاری

دنیا میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ کیسز سامنے آگئے،پریشان کن ...
دنیا میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ کیسز سامنے آگئے،پریشان کن اعدادوشمار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں اب تک 89 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دنیا میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ور صرف 24گھنٹوں میں عالمی سطح پر کورونا وائرس  کے 183،020 متاثرین رپورٹ ہوئے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد شمالی اور جنوبی امریکہ سے سامنے آئی ہے جس میں 116،000 سے زیادہ نئے متاثرین ہیں جس کے ساتھ دنیا بھر میں اب تک 89 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

بی بی سی کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ متاثرین 18 جون کو رپورٹ ہوئے تھے جن کی تعداد 181,232 تھی۔
 لاطینی امریکہ کورونا وائرس متاثرین کا نیا مرکز ہے لیکن انڈیا اور پاکستان میں بھی مصدقہ متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جنوبی امریکی ممالک میں اس وقت برازیل میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں جہاں دس لاکھ افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ہلاکتیں پچاس ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔ اسی طرح میکسیکو میں بھی یہ مرض تیزی سے پھیل رہاہے۔ ان کے علاوہ پاکستان اور بھارت کو بھی ان ممالک میں شمار کیاجارہا ہے جہاں اس وائرس کے پھیلاو میں اضافہ ہورہا ہے۔