گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6 ہزار 862 خلاف ورزیاں پائی گئیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6 ہزار 862 خلاف ورزیاں پائی گئیں
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6 ہزار 862 خلاف ورزیاں پائی گئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6 ہزار 862 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 880 مارکیٹس اوردکانوں،6 صنعتی یونٹس کو سیل اورجرمانہ عائد کیاگیا،ملک بھر میں 1229 ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی کے مطابق آزادکشمیر میں 370 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 9 مارکیٹس اوردکانوں کو سیل کیا گیاہے جبکہ 186 ٹرانسپورٹرز کو کشمیر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیاگیا۔

این سی او سی کاکہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں 178 خلاف ورزیاں ہوئی جس پر 93 مارکٹس اوردکانوں کو سیل کیاگیا،گلگت بلتستان میں 11 ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ کیاگیا،خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 648 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ،انتظامیہ نے 209 مارکیٹس اوردکانیں سیل کردی،کے پی میں 113 ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیاگیا۔

پنجاب میں 1 ہزار949 خلاف ورزیاںپائی گئیںجس پر 475 مارکیٹس اوردکانیں سیل کردی گئی ،پنجاب میں 4 صنعتی یونٹس کو سیل 623 ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ عائد کیاگیا،اسلام آباد میں 33 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئی جس پر23 مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کیاگیا،اسلام آباد میں 2صنعتی یونٹس کو سیل اور9 ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -