کراچی: 5 سال قبل لاپتا ہونے والے شخص کا معمہ حل، بیوی قاتل نکلی

کراچی: 5 سال قبل لاپتا ہونے والے شخص کا معمہ حل، بیوی قاتل نکلی
کراچی: 5 سال قبل لاپتا ہونے والے شخص کا معمہ حل، بیوی قاتل نکلی

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 5 سال قبل لاپتا ہونے والے شخص کا معمہ حل، شوہر کے اغوا کا ڈرامہ رچانے والی قاتل بیوی آشنا سمیت گرفتار، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیل کے مطابق کراچی سائوتھ زون انویسٹی گیشن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پانچ سال پہلے لاپتا ہونے والے شخص کا معمہ حل کر لیا ہے۔ قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق 2015ءمیں ہارون رشید نامی شہری کے اغوا کا مقدمہ اہلیہ صنم رشید نے درخشاں تھانے میں درج کرایا۔ مقدمے میں حساس ادارے کے اہلکاروں پر اغوا کا الزام لگا گیا تھا۔

تفتیش کے دوران مقتول ہارون رشید کو اس کی اہلیہ صنم نے آشنا ڈاکٹر اعجاز کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا جرم قبول کر لیا۔ ملزمہ نے واردات چھپانے کیلئے مقتول کے اغوا کا مقدمہ درج کرا کر کیس مسنگ پرسن پر ڈلوا دیا تھا۔ کیس کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -