” میرے ٹویٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا اور ۔۔“سنتھیا ڈی رچی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بڑا بیان جاری کر دیا

” میرے ٹویٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا اور ۔۔“سنتھیا ڈی رچی اسلام آباد ...
” میرے ٹویٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا اور ۔۔“سنتھیا ڈی رچی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بڑا بیان جاری کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے کہاہے کہ میرے ٹویٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ، ٹویٹ کا مقصد کسی بھی فرد بالخصوص مرنے والی خاتون کی بے عزتی کرنا نہیں تھا ۔

سنتھیا ڈی رچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ 2011میں جو کچھ ہوا اس متعلق امریکی سفارتخانے کے ذریعے آگاہ کر دیا تھا، اب بھی امریکن سٹیزن سروسز کے ساتھ رابطے میں ہوں، پاکستانی حکام کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی تھی۔

ان کا کہناتھا کہ جس شخص نے مجھ پر حملہ کیا وہ پی پی پی دور میں ملک کا طاقت ور شخص تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اصل ٹویٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، ٹویٹ کا مقصد کسی بھی فرد بالخصوص مرنے والی خاتون کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔

مزید :

قومی -