ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری۔ پنجاب ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان کرتے ہوئے 'ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس' متعارف کرانے کافیصلہ کر لیا گیاہے۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان بھر میں پہلی بارشہریوں کو یہ آسانی فراہم کی جارہی ہے۔

اس نظام کے تحت شہریوں کو لمبی کاغذی کارروائی کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا نہ ہی لمبی لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑے گا۔ صرف شناختی کارڈ اور بینک میں بھری گئی فیس کا چالان پیش کرکے ہی ڈرائیونگ لائسنس بنوایاجاسکے گا۔

اس سسٹم کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پولیس آفیسر راولپنڈی کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نئے سسٹم سےمدت میعاد مکمل ہوجانے والے لائسنسنوں کی تجدید بھی ممکن ہوگی اور اس سے باآسانی نیا تجدید شدہ لائسنس حاصل کیاجاسکے گا۔

صارفین کو شناختی کارڈ اور بینک چالان کے علاوہ کسی قسم کے دستاویزات جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے طویل ترین قطار میں لگنا پڑتا تھا اور انہیں تصویر بنوانے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کروانے کے لیے بھی کافی انتظار کرنا پڑتا تھا، اس کے علاوہ انہیں دیگر دستاویزات بھی پیش کرنا ہوتی تھیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -