ثانیہ نشر بھی پاکستانیوں کو " ماموں" بناتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

ثانیہ نشر بھی پاکستانیوں کو " ماموں" بناتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
ثانیہ نشر بھی پاکستانیوں کو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ثانیہ نشر بھی پاکستانیوں کو " ماموں" بناتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔ ایسی تصاویر شیئر کردیں کہ ہنسی روکنا مشکل ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور انسداد غربت ثانیہ نشتر کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑا رہے ہیں۔

ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ"اس ہفتہ اتوار ہم نے فیلڈ میں احساس ایمرجنسی کیش کی ترسیل کے معاملات کا جائزہ لینے کیلیئےصارفین کا ٹیلیفون پر سروے کیا تاکہ پروگرام کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عمل میں صارفین کی رائے بھی شامل ہو۔ اس ساری مشق میں احسن کارکردگی دکھانے پر احساس مانیٹرنگ ٹیم داد کی مستحق ہے۔"

تاہم اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی دوتصاویر ایسی ہیں جن میں بظاہر یہ محسوس ہورہا ہے کہ ایک ہی دفتر  میں دو الگ الگ لوگوں کو بٹھا کر تصویر بنائی گئی ہے کیونکہ دفتری میز پر پڑا سامان، پردے، ٹیلی فون سب ایک جیسے لگ رہے ہیں۔

ثانیہ کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے علی عمران نامی ایک صارف نے لکھا کہ "مجھے لگتا ہے ثانیہ نشتر بھی جھوٹ بولنے اور پھیلانے میں عندلیب عباس اور زرتاج گل سے زیادہ بڑھ کر نمبر لے جانے والی ہے۔ آج جو ٹویٹ میں تصویریں شئیر کیں دو مختلف سرکاری افسروں کی ہیں لیکن ایک ہی دفتر ایک ہی کرسی میز پر بٹھا کر فوٹو سیشن کیا گیا۔ آپ بھی دیکھیں"

ایک اور صارف نے کہا کم ازکم پانی کی بوتل ہی  ہٹا دیتے تاکہ فوٹو شوٹ نہ لگتا۔

 خیال رہےاس سے قبل وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل نے کووڈ انیس کی نئی تعریف بیان کرکے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنزیہ جملوں کا نشانہ بنی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -