نیب انکوائریزمیں اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت میں29جون تک توسیع

نیب انکوائریزمیں اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت میں29جون تک توسیع
نیب انکوائریزمیں اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت میں29جون تک توسیع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب انکوائریزمیں اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کردی، عدالت نے کہاکہ نیب کو آخری وارننگ دیتا ہوں تحریری طور پرعدالت کوآگاہ کریں،اب یہ کیس قابل سماعت نہیں کیونکہ نیب آپ کوگرفتار نہیں کرناچاہتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب انکوائریز میں اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی اورجسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ نیب کو آخری وارننگ دیتا ہوں تحریری طور پرعدالت کوآگاہ کریں،اب یہ کیس قابل سماعت نہیں کیونکہ نیب آپ کوگرفتار نہیں کرناچاہتا،عدالت نے نیب سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -