کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی، 4 خاندانوں کے کتنے لوگ وائرس سے متاثر ہوئے اور کتنے افراد وینٹی لیٹر پر ہیں؟ افسوسناک خبر

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی، 4 خاندانوں کے کتنے لوگ وائرس ...
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی، 4 خاندانوں کے کتنے لوگ وائرس سے متاثر ہوئے اور کتنے افراد وینٹی لیٹر پر ہیں؟ افسوسناک خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایس او پیز کو نظر انداز کر کے فیملی تقریب میں شریک 20 سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔سعودی وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بے احتیاطی اور لاپرواہی کے باعث 4 خاندان کے 21 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
وزارت صحت کے مطابق متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ دو افراد انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ 4 مقامی خاندان کے کئی افراد نے سماجی تقریبات کے لیے مقرر سخت حفاظتی ضوابط کو یکسر نظر انداز کیا اور ایس او پیز کے برخلاف سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے اجتناب کیا۔
وزارت صحت نے مملکت کے باسیوں سے احتیاطی تدابیر اور مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریبات اور اجتماعات میں شرکت سے حتی الامکان گریز کیا جائے۔شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد اور پابندیوں کی پاسداری کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فیملی تقریبات میں 5 سے زائد افراد شریک نہ ہوں اور شرکا فیس ماسک کا استعمال کرتے ہوئے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔