تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی اپنی ہی حکومت پر تنقید، احتجاجاً واک آئوٹ

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی اپنی ہی حکومت پر تنقید، احتجاجاً واک آئوٹ
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی اپنی ہی حکومت پر تنقید، احتجاجاً واک آئوٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ ریاض اپنی ہی حکومت پربرس پڑے ۔ نہ صرف تنقید کے نشتر چلائے بلکہ احتجاجا واک آوٹ بھی کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق   ڈپٹی سپیکر قاسم سوری  کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاضمیں اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ،راجہ ریاض نے کہاکہ فیصل آبادسے لے کرملتان تک پٹرول رہانہ کوئی پنکچرکی دکان ،اس پر ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ آپ خاموش ہوجائیں !اپنی باری پربات کرلیں،بولنے کی اجازت نہ ملنے پرراجہ ریاض کاایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

دوسری جانب ارشد وحید چودھری کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے اپنی تقریر میں کہااگر پٹرول نہیں ہے تو ہینڈسم وزیر اعظم کی تصویر لگا لو گاڑی چل پڑے گی اگر غریب کو بھوک لگے تو وہ وزیر اعظم کی تقریر سن لے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -