امید ہے چھ سے آٹھ ہفتے میں مقامی سطح پر ڈیکسامیتھا سون انجکشن کی تیاری شروع ہو جائے گی،ظفر مرزا

امید ہے چھ سے آٹھ ہفتے میں مقامی سطح پر ڈیکسامیتھا سون انجکشن کی تیاری شروع ...
امید ہے چھ سے آٹھ ہفتے میں مقامی سطح پر ڈیکسامیتھا سون انجکشن کی تیاری شروع ہو جائے گی،ظفر مرزا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ افسوس ڈیکسامیتھا سون کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا ،ریمڈیسویراورڈیکسامیتھا سون ادویات بنانےکی منظوری دی ہے،امید ہے چھ سے آٹھ ہفتے میں مقامی سطح پر انجکشن کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ افسوس ڈیکسامیتھا سون کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا ،کورونا کے کیسز اور اموات ہمارے خدشات کی بنسبت کم ہیں، ڈیکسامیتھا سون انجکشن بنگلادیش سے درآمد کیا جارہا ہے،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزانے کہاکہ 12 لوکل مینوفیکچررز کو ریمڈیسویر انجکشن بنانے کی اجازت دی گئی ہے،امید ہے چھ سے آٹھ ہفتے میں مقامی سطح پر انجکشن کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

معاون خصوصی صحت نے کہاکہ یہ ادویات وینٹی لیٹر پر مریضوں اور آکسیجن لگنے والے مریضوں کو دی جائیں گی،جومریض ان ادویات کی قوت خریدنہیں رکھتے این ڈی ایم اے ان کومفت فراہم کرے گی،انہوں نے کہاکہ یہ کہنا کہ پلازمہ تھراپی کورونا سے ٹھیک کردےگا ایسا نہیں ہے،افسوس ہمارے ہاں لاکھوں روپے میں پلازمہ فروحت کیا گیا ،ڈاکٹرشمسی کو پلازمہ کی صرف کلینک تھراپی کے طور پر اجازت دی گئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -