وزیراعظم سے وزیرہوا بازی کی ملاقات،کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت

وزیراعظم سے وزیرہوا بازی کی ملاقات،کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ قومی ...
وزیراعظم سے وزیرہوا بازی کی ملاقات،کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے وزیرہوابازی غلام سرورنے ملاقات کی،وزیرہوابازی نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی،وزیراعظم نے وزیر ہوابازی کو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرہوابازی غلام سرورنے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی،وزیرہوابازی نے طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی،وزیرہوابازی غلام سرور خان نے حادثہ رپورٹ پروزیراعظم کوبریفنگ دی،وزیراعظم نے وزیر ہوابازی کو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جبکہ پی آئی اے اور سی اے اے کو اس حوالے سے ذمہ دار قرار دیا گیا ہے کہ حادثات کی روک تھام میں ان کا طریقہ کار درست نہیں۔ رپورٹ میں طیارے میں کسی فنی خرابی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ کے شکار طیارے کے آلات اورسسٹمز کی جانچ کا کام جاری ہے۔

حکومت نے آج طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر، کاک پٹ وائس ریکارڈرکی معلومات اور پرواز کا ائیرٹریفک کنٹرول سے حاصل ریکارڈ بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -