شنگھائی میں کوروناوائرس کے3نئے کیسز کی تصدیق، یہ دراصل کن ممالک کے شہری ہیں؟

شنگھائی میں کوروناوائرس کے3نئے کیسز کی تصدیق، یہ دراصل کن ممالک کے شہری ہیں؟
شنگھائی میں کوروناوائرس کے3نئے کیسز کی تصدیق، یہ دراصل کن ممالک کے شہری ہیں؟

  

شنگھائی(شِنہوا)میونسپل صحت کمیشن نے پیر کے روز کہاہے کہ شنگھائی میں اتوار کے روز نوول کروناوائرس کے 3نئے درآمدی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مقامی سطح پر ترسیل کے کیسز میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔درآمدی کیسز میں سے 1 امریکی اور2بھارتی شہری ہیں۔

امریکی شہری امریکہ سے 18جون کو روانہ ہوا اور 20جون کو شنگھائی پھودونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ الگ تھلگ رکھنے کے دوران اس میں علامات ظاہر ہوئیں جس پر اس کے نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیس ہونے کی تصدیق ہوگئی۔بھارت سے 2افراد 20جون کو شنگھائی پہنچے اور الگ تھلگ رکھنے کے دوران ان میں علامات ظاہر ہونے پر ان کے نوول کروناوائرس کے مصدقہ مریض ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

مریضوں کا مختص ہسپتالوں میں علاج جاری ہے، پروازوں میں کل 47قریبی رابطہ کاروں کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیاہے۔اتوار تک شنگھائی میں 360 مصدقہ درآمدی کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ مقامی سطح پر ترسیل کے 341کیسز ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -