"اچھا چلتی ہوں" بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی نے ٹویٹر اکاونٹ بند کردیا ، لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟

"اچھا چلتی ہوں" بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی نے ٹویٹر اکاونٹ بند کردیا ، لیکن ...

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا یوں تو شوبز شخصیات کا اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کا ایک اہم ذریعہ ہے تاہم اکثر اوقات ٹرولنگ ستاروں کو دن کی روشنی میں تارے دکھادیتی ہے۔

سوشل میڈیا کے انہی سائیڈ ایفکیٹس سے تنگ آکر بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر چھوڑنے کا اعلان اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر کیا ہے۔سوناکشی نے ٹوئٹر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے آخری ٹویٹ کا سکرین شاٹ شئیر کیا-

اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ سوناکشی نے لکھا "آگ لگے بستی میں ، میں اپنی مستی میں، بائے ٹویٹر"

View this post on Instagram

Aag lage basti mein... mein apni masti mein! Bye Twitter ????????

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona) on

سوناکشی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ " ذہنی سکون اور خود کو فضول تنقید سے محفوظ رکھنے کے لیے سب سے پہلا قدم منفی سوچ اور منفی چیزوں سے دور رہنا ہے اور آج کل ٹوئٹر پر کچھ زیادہ ہی منفی چیزیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے لکھا چلو ! اب میں امن اور سکون کے لیے ٹویٹر سے دورجارہی ہوں۔

مزید :

تفریح -