"تمہاری مجھ تک رسائی روکنے کیلئے1 کروڑ60لاکھ فالوورز چٹکی میں اڑادیئے"، سوناکشی سہنا ایک بار پھر میدان میں آگئیں

"تمہاری مجھ تک رسائی روکنے کیلئے1 کروڑ60لاکھ فالوورز چٹکی میں اڑادیئے"، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)"تمہاری مجھ تک رسائی روکنے کیلئے1 کروڑ60لاکھ فالوورز چٹکی میں اڑادیئے"، سوناکشی سہنا ایک بار پھر میدان میں آگئیں۔

ٹویٹر سے علیحدگی کے اعلان کے بعدلوگوں نے ان پر تبصرے شروع کیے تو اداکارہ نے ایک بار پھر  بھرپور ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کردیا ۔

انسٹاگرام پر چٹکی بجاتی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ  "میں نے منفی چیزوں سے بچنے کے لیے ٹویٹر چھوڑا ہے کچھ لوگوں کو لگتا ہے وہ کچھ جیت گئے ہیں، اگر تمہیں ایسا لگتا ہے تو میں تمہارے لیے خوش ہوں، کسی کو کچھ فرق نہیں پڑتا، میں نے اپنی توہین کے براہ راست ذریعے کو ہی ختم کردیا ہے۔میں نے تمہاری وہ طاقت تم سے چھین لی ہے جس سے تمہیں لگتا تھا کہ تم مجھے ،میرے دوستوں اور میرے اہلخانہ کو جو چاہتے کہہ دیتے تھے۔

 تو اس وقت صرف ایک ہی شخص فاتح ہے اور وہ میں ہوں۔

View this post on Instagram

How i got myself off twitter and away from the negativity ???? Some people are celebrating like they won something... im happy for you, tumhe laga raha hai na... lagne do, kisi ko koi farak nahi padh raha. But lets face it, ive cut the direct source of insult and abuse in my life. Ive taken away YOUR power to be able to say whatever it is that you want to me, my family and my friends. Ive taken away that access you had to me, that i had given you so trustingly. So theres only one winner here. Me. Your negativity has never served me or my life, which is why it literally took a snap of a finger to get rid of a following of 16 million people which ive garnered over the last ten years. Just like that. And im better off for it. I wish all those haters and trolls lots of love and healing, or you can continue with the hate but please know it’ll NEVER reach me. Accha ab yeh chakkar mein i know the people who love me are caught up too... please know that your love and support is what has kept me going all this while, and it always will! And I request you all to keep spreading that love and light wherever you go and to as many people as you can. Because Love is the answer. Always ❤️

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona) on

انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے طویل پیغام میں انہوں نے نفرت کا پرچار کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے مزید کہا کہ تمہاری منفی سوچ  میں میرے لیے کچھ نہیں تھا اس لیے  مجھ تک براہ راست رسائی کو روکنے کے لیے میں نے وہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ فالوورز چٹکی میں اڑادیے جو گزشتہ دس  سال میں بنائے گئے تھےاور مجھے ایسا ہی کرنا پسند ہے۔

میں نفرت اور ٹرولنگ کرنے والوں کو صرف محبت کا ہی پیغام دوں گی، اب جتنی چاہو نفرت کرو لیکن یاد رکھو وہ مجھ تک نہیں پہنچے گی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا اس ساری صورتحال کا وہ لوگ بھی شکار ہوئے ہیں جو سچ میں ان سے پیار کرتے ہیں انہوں نے ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی سپورٹ اور محبت نے ہی مجھے آگے بڑھنے کا موقع دیا، اسی لیے جہاں بھی رہیں ایسے ہی محبت کو پھیلاتے رہیں۔

خیال رہے گزشتہ روزٹویٹر ٹرولنگ سے  تنگ آکر بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر چھوڑنے کا اعلان اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر کیا ہے۔سوناکشی نے ٹوئٹر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے آخری ٹویٹ کا سکرین شاٹ شئیر کیا-

اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ سوناکشی نے لکھا "آگ لگے بستی میں ، میں اپنی مستی میں، بائے ٹویٹر"

View this post on Instagram

Aag lage basti mein... mein apni masti mein! Bye Twitter ????????

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona) on

سوناکشی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ " ذہنی سکون اور خود کو فضول تنقید سے محفوظ رکھنے کے لیے سب سے پہلا قدم منفی سوچ اور منفی چیزوں سے دور رہنا ہے اور آج کل ٹوئٹر پر کچھ زیادہ ہی منفی چیزیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے لکھا چلو ! اب میں امن اور سکون کے لیے ٹویٹر سے دورجارہی ہوں۔

View this post on Instagram

Remember when i was blonde?? ????#flashbackfriday

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona) on

۔

View this post on Instagram

Waiting for the #Lockdown to get over like...

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona) on

۔

View this post on Instagram

Borrrrrrrrrrrrrrrrrred. Whats everyone doing to keep themselves busy/happy/entertained/sane??? Asking for a friend.

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona) on

مزید :

تفریح -