اوکاڑہ میں نو بیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو مارنے کے بعد خودکشی کر لی

اوکاڑہ میں نو بیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو مارنے کے بعد خودکشی کر لی
اوکاڑہ میں نو بیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو مارنے کے بعد خودکشی کر لی

  

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نواحی علاقے بصیر پور میں نو بیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو زہریلی گولیاں دے کر مارڈالا اور خود بھی خودکشی کرلی۔

اوکاڑہ کے نواحی علاقے بصیر پور میں ناہید نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں دے دیں۔ زہر کی گولیاں کھا کر دلہن سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد میں ناہید، اشفاق اور وقاص شامل ہیں جب کہ ستار اور صغراں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -