ڈاکووں نے 2 نوجوانوں کوفون پر خاتون کی آواز نکال کر پیار کے جال میں پھنسا کر اغوا کرلیا

ڈاکووں نے 2 نوجوانوں کوفون پر خاتون کی آواز نکال کر پیار کے جال میں پھنسا کر ...
ڈاکووں نے 2 نوجوانوں کوفون پر خاتون کی آواز نکال کر پیار کے جال میں پھنسا کر اغوا کرلیا

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ میں ڈاکووں نے 2 نوجوانوں کو لڑکی کی آواز نکال کر ٹیلیفون کال کے ذریعے اپنے پیار کے جال میں پھنسا کر اغوا کرلیا۔

اغوا کا واقعہ سکھر کے علاقے صالح پٹ میں پیش آیا۔ پولیس حخام کا کہنا ہے کہ 2 نوجوانوں کو خواتین کی آواز نکال کر نامعلوم افراد نے اپنے پیار کے جال میں پھنسایا اور انہیں ملاقات کیلئے بلالیا۔

نوجوان جب اپنی محبوباوں کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچے تو وہاں ایک گاڑی میں نامعلوم افراد آگئے اور دونوں کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو اغوا کرکے کچے کے علاقے میں لے جایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -سکھر -