کراچی میں سوتیلی ماں نے معصوم بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، تصاویر دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجائیں

کراچی میں سوتیلی ماں نے معصوم بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، تصاویر دیکھ کر ...
کراچی میں سوتیلی ماں نے معصوم بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، تصاویر دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجائیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں سوتیلی ماں نے بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، 2 معصوم بھائیوں کو 5 مہینے تک زنجیروں سے باندھے رکھا۔

کراچی کے علاقے گلبرگ میں بلال نے کچھ عرصہ پہلے اپنی بیوی عنبر کو طلاق دے کر اسما نامی خاتون سے دوسری شادی کرلی تھی۔ دوسری بیوی آئی تو اس نے اپنے دونوں سوتیلے بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے۔ سوتیلی ماں نے گزشتہ 5 ماہ سے گھر میں دونوں بچوں کو زنجیروں سے برہنہ حالت میں باندھ رکھا تھا اور انہیں کھانے کو بھی کچھ نہیں دیا جاتا تھا۔ دونوں بچے غذائی قلت کے باعث قحط زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں جیسے ہوگئے ہیں۔

بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے بارے میں ایک پڑوسی خاتون کو پتا چلا تو اس نے بچوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کی جس کو سوتیلی ماں نے ناکام بنادیا۔ ہمسائی خاتون نے بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

محلے داروں کو جب اس بارے میں پتا چلا تو انہوں نے زبردستی گھر کا دروازہ کھلوا کربچوں کو بازیاب کرایا اور انہیں کھانا کھلایا۔ دوسری جانب پولیس نے اپنی جان چھڑانے کیلئے بچوں کو ایک بار پھر سوتیلی ماں کے حوالے کردیا۔

مزید :

انسانی حقوق -علاقائی -سندھ -کراچی -