زرداری خاندان نے عراقی میک اپ آرٹسٹ کو تحفہ بھجوا دیا

زرداری خاندان نے عراقی میک اپ آرٹسٹ کو تحفہ بھجوا دیا
زرداری خاندان نے عراقی میک اپ آرٹسٹ کو تحفہ بھجوا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )زرداری خاندان نے دبئی نژاد عراقی معروف میک اپ آرٹسٹ خاتون مونا قطان کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا ۔نجی نیوز چینل ڈان کے مطابق۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادریوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی نژاد عراقی میک اپ آرٹسٹ مونا قطان کو آموں کے کریٹ بھجوائے گئے۔زرداری خاندان نے میک اپ آرٹسٹ کو سندھ کے شہر ٹنڈو الہ یار میں موجود اپنے فارم کے آم بھجوائے اور انہیں خصوصی طور پیک کرواکر کریٹوں پر بلاول ہاو¿س کا لیبل لگوایا۔مونیٰ قطان نے زرداری خاندان کی جانب سے بھجوائے گئے آموں کے تحائف کے حوالے سے انسٹاگرام اسٹوری پر مختصر ویڈیو اور تصویر شیئر کی، جس میں وہ زرداری خاندان کا شکریہ ادا کرتی دکھائی دیں۔مونیٰ قطان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میک اپ آرٹس کو آموں کے کریٹ دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم وہ خود نظر نہیں آر ہیں لیکن ویڈیو میں انہیں آموں کے تحائف بھجوائے جانے پر زرداری خاندان کا شکریہ ادا کرتے سنا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مونیٰ قطان معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ قطان کی شریک بانی ہیں اور وہ معروف میک اپ آرٹسٹ ہدی قطان کی چھوٹی بہن ہیں۔ہدیٰ قطان میک برانڈ کی تیسری شریک مالک ان کی چھوٹی بہن عالیہ قطان بھی ہیں اور ان کا میک اپ برانڈ پوری دنیا اور خصوصی طور پر اسلامی ممالک میں خصوصی شہرت رکھتا ہے۔

مزید :

قومی -