جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی لہر، ہر مریض کتنے لوگوں کو انفیکٹ کررہا ہے؟ پریشان کن اعدادوشمار سامنے آگئے

جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی لہر، ہر مریض کتنے لوگوں کو انفیکٹ کررہا ہے؟ ...
جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی لہر، ہر مریض کتنے لوگوں کو انفیکٹ کررہا ہے؟ پریشان کن اعدادوشمار سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو ’آر ریٹ‘ سے جانچا جاتا ہے۔ اس ’آر شرح‘ میں معلوم کیا جاتا ہے کہ کتنے متاثرہ لوگ آگے کتنے لوگوں کو کورونا وائرس میں مبتلا کرتے ہیں۔ جرمنی میں یہ شرح اچانک دو گنا سے زائد ہو گئی ہے جس سے ماہرین وہاں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق جمعرات کے روز جرمنی کا آر ریٹ 1.06تھا جو اگلے دن بڑھ کر 1.76ہو گیا۔ جمعہ کے روز ایک مذبحہ خانے کے 1ہزار ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ دیگر جگہوں سے بھی نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے ممالک کو اپنا آر ریٹ 1سے نیچے رکھنا چاہیے۔ آر ریٹ ایک سے جتنا زیادہ بڑھے گا کورونا وائرس اتنی ہی تیزی سے پھیلے گا۔ اس وقت جرمنی کے اعدادوشمار اور آر ریٹ کے مطابق کورونا وائرس کے ہر 10مریض آگے 18لوگوں کو وائرس میں مبتلا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جرمنی میں تیزی سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی آ رہی تھی اور دنیا بھر سے جرمن حکومت کے اقدامات کی تعریف کی جا رہی تھی لیکن اب اچانک کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی طور پر 1لاکھ 92ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے 1لاکھ 75ہزار صحت مند ہو چکے ہیں اور 8ہزار 961اموات ہو چکی ہیں۔