سشانت سنگھ راجپوت کی موت، ان کی سابقہ گرل فرینڈ بھارتی اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج

سشانت سنگھ راجپوت کی موت، ان کی سابقہ گرل فرینڈ بھارتی اداکارہ کے خلاف مقدمہ ...
سشانت سنگھ راجپوت کی موت، ان کی سابقہ گرل فرینڈ بھارتی اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سشانت کی خودکشی پر کرن جوہر، سلمان خان اور ایکتا کپور پر مختلف الزامات کے تحت بہار کی عدالت میں مقدمات درج کروائے گئے جن میں کہا گیا کہ ان لوگوں کے نظر انداز کرنے اور کام نہ دینے کی وجہ سے سشانت اس قدر مایوس ہوا کہ خودکشی کر لی۔ اب سشانت کی سابق گرل فرینڈ ریا چکرورتی بھی مشکل میں پھنس گئی ہیں کہ بھارتی شہر مظفر پور میں کندن کمار نامی ایک شخص نے اس کے خلاف سشانت کو خودکشی کی ترغیب دینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
چیف جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار کی عدالت میں درج کروائے گئے اس مقدمے میں درخواست گزار نے ریا چکرورتی پر الزام عائد کیا ہے کہ ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ راجپوت کا مالی اور جذباتی طور پر استحصال کیا اور پھر اسے دھوکہ دے دیا۔ سشانت اس کے ساتھ شادی کی تیاری کر رہا تھا لیکن اس نے اس کے ساتھ تعلق ہی توڑ ڈالا جس پر وہ دلبرداشتہ ہو گیا اور خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھا لیا۔ “
درخواست گزار نے کہا ہے کہ ”ریا چکرورتی نے انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے سشانت سنگھ راجپوت کو استعمال کیا اور جب اس کا مطلب نکل گیا تو اس نے سشانت کے ساتھ رشتہ ختم کر لیا۔“ درخواست گزار کے وکیل کملیش کا کہنا تھا کہ ”میرا موکل سشانت سنگھ راجپوت کا بہت بڑا مداح تھا اوراس کی خودکشی پر وہ بہت دل شکستہ ہے۔ لہٰذا ریا چکرورتی کے خلاف خودکشی کی ترغیب دینے کی دفعہ 306اور فراڈ کی دفعہ 420کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ “

مزید :

تفریح -