11 سالہ لڑکی کے ساتھ 3 لڑکوں کی زیادتی، اُسے شرمناک ویڈیو دکھانے پر مجبور کردیا، ایسا جرم کہ انسانیت شرما جائے

11 سالہ لڑکی کے ساتھ 3 لڑکوں کی زیادتی، اُسے شرمناک ویڈیو دکھانے پر مجبور ...
11 سالہ لڑکی کے ساتھ 3 لڑکوں کی زیادتی، اُسے شرمناک ویڈیو دکھانے پر مجبور کردیا، ایسا جرم کہ انسانیت شرما جائے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 3اوباشوں نے 11سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ تامل ناڈو کے شہر کوئمباتور میں پیش آیا۔ تینوں ملزمان سکول کے لڑکے تھے جنہوں نے 7جماعت کی طالبہ کو فحش فلمیں دیکھنے پر مجبور کیاا وراس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رہے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جوتاحال مفرور ہیں اور پولیس ان کی تلاش کرر ہی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی شہر کے سندرپورم علاقے میں اپنے والد کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہتی ہے۔ اس کی والدہ کا چند سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ جب اس کا باپ کام پر چلا جاتا، تینوں اوباش ان کے گھر میں گھس جاتے اور ٹی وی پر بچی کو فحش فلمیں دکھاتے اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے۔ ملزمان میں ایک مالک مکان کا 16سالہ بیٹا اور دو اس کے دوست تھے جو ایک پرائیویٹ سکول میں 10ویں جماعت میں پڑھتے ہیں۔ ملزمان نے ایک سے زائد مواقع پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید :

بین الاقوامی -