چین میں دو نمبر ماسک بیچنے پر فارمیسی مالک گرفتار، سزا کیا ملی؟ جان کر آپ کہیں گے پاکستان میں بھی ایسی سزا ملے تو کوئی دو نمبری نہ کرے

چین میں دو نمبر ماسک بیچنے پر فارمیسی مالک گرفتار، سزا کیا ملی؟ جان کر آپ ...
چین میں دو نمبر ماسک بیچنے پر فارمیسی مالک گرفتار، سزا کیا ملی؟ جان کر آپ کہیں گے پاکستان میں بھی ایسی سزا ملے تو کوئی دو نمبری نہ کرے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کورونا وائرس سے مر رہی ہے لیکن کچھ عاقبت نااندیشوں نے اسے بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ چین میں ایسے ہی ایک شخص کو دونمبری کرنے پر ایسی بھیانک سزا دے دی گئی ہے کہ پاکستان میں بھی ایسی سزا ملے تو کسی کو جعل سازی کی جرأت نہ ہو۔ ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق اس آدمی کا نام لی ڈونگ تھا جو فیس ماسک اور دیگر سامان بنانے والی کمپنی بیجنگ جنگائی کانگ بائی ژن میڈیسن کا چیئرمین تھا۔

کورونا وائرس کی وباءکے دوران اس شخص نے 30لاکھ سے زائد جعلی ماسک اور دیگر جعلی مصنوعات بنا کر فروخت کیں جس پر اسے 15سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالت میں بتایا گیا کہ لی ڈونگ کی کمپنی نے جعلی ماسک اور دیگر مصنوعات فروخت کرکے 6لاکھ 8ہزار ڈالر کمائے۔ واضح رہے کہ اس کمپنی کو قبل ازیں جعلی پی ایم 2.5ماسک بنانے پر 14ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -