نہر کنارے پراسرار سوٹ کیس کی موجودگی، ٹک ٹاک سٹارز کے گروپ نے کھول کر دیکھا تو اندر کیا تھا؟ جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے

نہر کنارے پراسرار سوٹ کیس کی موجودگی، ٹک ٹاک سٹارز کے گروپ نے کھول کر دیکھا ...
نہر کنارے پراسرار سوٹ کیس کی موجودگی، ٹک ٹاک سٹارز کے گروپ نے کھول کر دیکھا تو اندر کیا تھا؟ جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے سیٹل میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے نوجوانوں کا ایک گروہ ویڈیوز بنا رہا تھا کہ انہیں ایک بیگ دکھائی دیا جس سے گھناﺅنی بدبو آ رہی تھی، جب انہوں نے بیگ کھولا تو اندر سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ ان کے اوسان خطا ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس بیگ کے اندر انسانی جسم کی باقیات تھیں۔ یہ بیگ ایک ندی کے پانی میں پڑا تھا۔ اس میں انسانی باقیات کا شک گزرنے پر ان نوجوانوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے آ کر علاقے میں مزید تلاش کی تو انہیں ایک اور ایسا بیگ مل گیا۔ اس بیگ میں بھی گلی سڑی انسانی جسم کی باقیات موجود تھیں۔ اس ٹک ٹاک گروپ کو حتمی طور پر معلوم نہیں ہو پایا تھا کہ اس بیگ میں کیا ہے، پولیس کو اطلاع دے کر وہ وہاں سے چلے گئے اور انہیں بعد میں حتمی طور پر معلوم ہوا کہ ان کے پولیس کو بتائے ہوئے بیگ سے واقعی انسانی جسم کی باقیات نکلی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -