چین کے ہاتھوں 20 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے ہتھیاروں کے قانون میں تبدیلی کردی

چین کے ہاتھوں 20 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے ہتھیاروں کے قانون میں تبدیلی ...
چین کے ہاتھوں 20 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے ہتھیاروں کے قانون میں تبدیلی کردی

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کے ہاتھوں 20 فوجی ہلاک کروانے کے بعد بھارت نے فوج کیلئے ہتھیاروں کے قانون میں تبدیلی کردی۔

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارتی فوج کے 2 سینئر اہلکاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل اے سی پر تعینات جوانوں کو ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ آتشیں اسلحے کے استعمال کا فیصلہ کمانڈنگ افسر کی صوابدید ہوگا۔

ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انڈین فوج پر اب ہتھیار استعمال نہ کرنے کی پابندی ختم ہوگئی ہے، کمانڈنگ افسر کے بار غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کرنے کا اختیار ہوگا۔

رول آف انگیجمنٹ (آر او ای) میں تبدیلی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب گزشتہ پیر کو ایل اے سی پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -