اسلام آباد کے مزید علاقے سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد کے مزید علاقے سیل کرنے کا حکم
اسلام آباد کے مزید علاقے سیل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور شہر میں اس مہلک وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر انتظامیہ نے مزید علاقے سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنی ایک ٹویٹ میں عندیہ دیا ہے کہ اگلے 36 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے کچھ سیکٹرز کو سیل کردیا جائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ 'ہم سیکٹر جی 6/2، جی 6/1، جی 10/4، جی 7/2 اور غوری ٹاؤن کو اگلے 36 گھنٹوں کے دوران سیل کر دیں گے۔حمزہ شفقات نے مزید بتایا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران ان علاقوں میں کورونا وائرس کے 40 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور 25 سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔


انہوں نے مذکورہ علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے اپنے انتظامات کریں۔
سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری، کراچی کمپنی، آئی 8، آئی 10 کے علاقے پہلے ہی سیل ہیں۔
اس سے قبل جن علاقوں کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا تھا ان میں بلو ایریا میں واقع سعودی پاک ٹاور کا علاقہ، پاکستان سپورٹس بورڈ، چھٹہ بختاور میں گل راجگان، ای الیون فور میں نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کی گلی 13 سی، I/10-4 کی سب سٹریٹ 10، مین سٹریٹ 26، G/9-4 کی گلی نمبر 111، G/7-2 کی گلی نمبر 54، پی ڈبلیو ڈی کا بلک چھ اورG/6-4 کی گلی نمبر 62 شامل ہیں۔