ہانگ کانگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30 کیسز رپورٹ، 29 کا تعلق پاکستان سے ہے

ہانگ کانگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30 کیسز رپورٹ، 29 کا تعلق ...
ہانگ کانگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30 کیسز رپورٹ، 29 کا تعلق پاکستان سے ہے

  

ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہانگ کانگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1161 ہوگئی ہے۔

شن ہوا نیوز ایجنسی کے مطابق نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 15 خواتین اور 15 مرد ہیں جن کی عمریں ایک سے 61 سال تک ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ہانگ کانگ میں کورونا کے 77 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق پیر کے روز سامنے آنے والے 30 میں سے 29 کیسز کا تعلق پاکستان سے ہے۔ یہ شہری غیر ملکی پرواز ای کے 380 کے ذریعے ہانگ کانگ پہنچے تھے۔ کورونا سے متاثرہ افراد میں 26 ہفتہ کے روز ہانگ کانگ پہنچے تھے جبکہ 3 اتوار کو شہر میں آئے ہیں۔ پاکستان سے آنے والے تمام افراد کو ہسپتالوں میں قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے والا 30  واں آدمی فلپائن سے واپس آیا تھا۔ پاکستان ، انڈیا اور بنگلہ دیش سے واپس آنے والے شہریوں میں کورونا وائر کی موجودگی کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے آنے والے تمام مسافروں کو 14  دن کیلئے قرنطینہ کیا جارہا ہے۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پیر کے روز ہانگ کانگ میں کورونا کا ایک بھی مقامی کیس سامنے نہیں آیا ، شہر میں گزشتہ 9 روز سے مقامی سطح پر کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -