قیامت کی نشانی؟ باپ کی اپنی 14 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی، 5 ماہ کا حمل ہوگیا

قیامت کی نشانی؟ باپ کی اپنی 14 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی، 5 ماہ کا حمل ہوگیا
قیامت کی نشانی؟ باپ کی اپنی 14 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی، 5 ماہ کا حمل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ میں لاک ڈاون کے دوران سگے باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے دندیگال میں 35 سالہ باپ کی جانب سے اپنی 14 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کا اس وقت پتا چلا جب نابالغ لڑکی کے پیٹ میں درد ہونے پر اس کی ماں اسے ہسپتال لے کر گئی۔ ہسپتال میں انکشاف ہوا کہ بچی 5 ماہ کی حاملہ ہے۔ بچی کی ماں نے مختلف ہسپتالوں سے رابطہ کرکے اسقاط حمل کرانے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹرز نے ابارشن کرنے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم کے خلاف زیادتی اور بچوں کے تحفظ کے قانون پوکسو ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -