”ایک ساتھی کھلاڑی نے مہنگی گاڑی اور لاکھوں روپے وصول کئے“ عاقب جاوید نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

”ایک ساتھی کھلاڑی نے مہنگی گاڑی اور لاکھوں روپے وصول کئے“ عاقب جاوید نے ...
”ایک ساتھی کھلاڑی نے مہنگی گاڑی اور لاکھوں روپے وصول کئے“ عاقب جاوید نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ایک بار پھرمیچ فکسنگ کا قصہ چھیڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ میچ فکسنگ کی پیشکش سابق کرکٹر سلیم پرویز کے ذریعے کی گئی تھی، انکار کرنے پر مجھے کیریئر ختم کر دینے کی دھمکیاں بھی دی گئیں جبکہ ایک کرکٹر نے مہنگی گاڑی اور لاکھوں روپے وصول کئے

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا تھا کہ فکسنگ کرنے والوں کا ساتھ نہ دینے اور مخالفت میں اٹھ کھڑے ہونے کی وجہ سے میرا کیریئر مختصر ہو گیا،اس بات کا مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ میں نے غلط کو غلط کہنے کی جرات کی تھی۔

مزید :

کھیل -