ندیم افضل چن کی شہباز گل سے ٹیلی فونک بات چیت ،استعفے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

ندیم افضل چن کی شہباز گل سے ٹیلی فونک بات چیت ،استعفے کی خبروں کی حقیقت سامنے ...
ندیم افضل چن کی شہباز گل سے ٹیلی فونک بات چیت ،استعفے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی نیوز چینل جی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اس خبر کی تردید کی ہے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبردرست نہیں ۔وہ ملک سے باہر ہیں اور نجی مصروفیت کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں ۔یہ تردید ان سے بات کرنے کے بعد جاری کی جا رہی ہے ۔

اس سے قبل نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیاتھا کہ ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور امکان ہے کہ وہ دوبارہ پیپلز پارٹی جوائن کرلیں ۔

مزید :

قومی -