''وزیراعظم وہ شخص ہے جس نے ماڈل ٹاون کے مظلوموں کے لیے انصاف لینے کا اعلان کیا تھا،،علامہ طاہر القادری کا عمران خان سے شکوہ

''وزیراعظم وہ شخص ہے جس نے ماڈل ٹاون کے مظلوموں کے لیے انصاف لینے کا اعلان کیا ...
''وزیراعظم وہ شخص ہے جس نے ماڈل ٹاون کے مظلوموں کے لیے انصاف لینے کا اعلان کیا تھا،،علامہ طاہر القادری کا عمران خان سے شکوہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے ایک بار پھر وزیراعظم سے شکوہ کر دیا ۔سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم وہ شخص ہے جو میرے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ماڈل ٹاون کے مظلوموں کے لیے انصاف لینے کا اعلان کرتا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر صورت میں وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آ کر مظلوموں کو انصاف دلاوں گا،آج اقتدارمیں ہیں ،مرکز میں ان کی حکومت ،پنجاب میں ان کی حکومت لیکن وہ خاموش ہیں۔طاہر القادری نے شکوہ کیا کہ عمران خان اب سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کے لیے ایک بھی بیان دینے کے روا دار نہیں ہیں ۔

مزید :

قومی -