قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں حیدر علی، حارث روف اور شاداب خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں ، ان کے ٹیسٹ اتوار کے روز راولپنڈی میں کیے گئے تھے، تینوں کھلاڑی انگلینڈ جانے والے سکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل بورڈ تینوں کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں سیلف آئسولیشن کی ہدایت کردی ہے۔

راولپنڈی میں عماد وسیم اور عثمان شنواری کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جو منفی آئے ہیں، دونوں کھلاڑی 24 جون کو لاہور پہنچ جائیں گے۔

علاوہ ازیں کلف ڈیکون، شعیب ملک اور وقار یونس کے بھی کراچی ، لاہور اور پشاورمیں پیر کے روز ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتائج منگل کو کسی روز آجائیں گے۔  

مزید :

کھیل -