جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی امیدوں پہ پورا اتری:آرمی چیف

جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی امیدوں پہ پورا اتری:آرمی چیف
 جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی امیدوں پہ پورا اتری:آرمی چیف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی امیدوں پہ پورا اتری۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نیول وار کالج  پاک بحریہ کا معتبر ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وار کالج میں مسلح افواج کے افسران سمیت دوست ممالک کے افسران کو بھی تربیت دی جاتی ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ جرات، بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے، پاک نیوی سمندری حدود کے دفاع  سے متعلق قومی امنگوں پرہمیشہ پورا اتری ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے۔

اس سے قبل نیول وارکالج پہنچنے پررئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع  پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پہ پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزید :

قومی -