”تاریخ پیدائش میں ردوبدل کیوں کیا؟“ سابق ٹیسٹ کرکٹرز فیصل اقبال سے کس ادارے نے جواب طلب کر لیا؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

”تاریخ پیدائش میں ردوبدل کیوں کیا؟“ سابق ٹیسٹ کرکٹرز فیصل اقبال سے کس ادارے ...
”تاریخ پیدائش میں ردوبدل کیوں کیا؟“ سابق ٹیسٹ کرکٹرز فیصل اقبال سے کس ادارے نے جواب طلب کر لیا؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کو تاریخ پیدائش میں ردو بدل کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر کے متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال کو ادارے کے جنرل منیجر سپورٹس اینڈ آئی آر شعیب ڈاہری کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ فیصل اقبال 2000ءمیں پی آئی اے میں شامل ہوئے تھے، گروپ 6 کے ملازم فیصل اقبال کی جانب سے جمع کرائی جانے والی دستاویزات میں تاریخ پیدائش میں ردو بدل کیا گیا ہے جبکہ بعض کاغذات میں نام کا بھی فرق موجود ہے، پاکستان کی جانب سے 26 ٹیسٹ کھیلنے والے فیصل اقبال کو متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کے ساتھ 7 یوم میں جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے ہی تعلق رکھنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر عظیم حفیظ ڈیڑھ برس قبل ملنے والے اظہار وجوہ کے جواب میں ہنوز اپنی انٹر میڈیٹ کی سند جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں،گروپ 7میں ملازم سابق سپنر زاہد احمد اور ہاکی کے سابق اولمپین کامران اشرف نے ڈیڑھ سال قبل ملنے والے شوکاز نوٹس کے جواب میں متعلقہ دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔

مزید :

کھیل -