"یہ پارک ہے ٹوائلٹ نہیں" سیاحوں نے لاک ڈاون ختم ہوتے ہی اتنا گند مچادیا کہ مقامی شہریوں نے بل بورڈ لگادیے

"یہ پارک ہے ٹوائلٹ نہیں" سیاحوں نے لاک ڈاون ختم ہوتے ہی اتنا گند مچادیا کہ ...

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں پارکوں کا رخ کیا جارہا ہے ، اس دوران لوگوں نے جی بھر کر گند مچایا جبکہ پارکوں میں قضائے حاجت بھی جی کھول کر کی جس کی وجہ سے مقامی لوگ سخت تنگ آگئے اور بل بورڈ لگادیے۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں طویل عرصے بعد آزادی ملنے کے بعد شہریوں نے بڑی تعداد میں پارکوں کا رخ کیا۔ اس دوران بہت سی جگہوں پر دیکھا گیا کہ کئی لوگ پارک میں ہی پیشاب کر رہے ہیں جبکہ بعض لوگوں نے پاخانہ کیلئے بھی پارکوں کو ہی ٹوائلٹ کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔ اس کے علاوہ لوگوں نے پارکوں میں دل کھول کر گند پھیلایا جو قریب رہنے والے لوگوں کے گھروں تک بھی پہنچ گیا۔

اپنے ہم وطن سیاحوں کی ان حرکتوں سے پارکوں کے قریبی علاقوں میں رہنے والے لوگ بہت زیادہ تنگ آگئے اور انہوں نے پارکوں میں لوگوں کو صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت پر مبنی بل بورڈز نصب کردیے۔

بورڈ نصب کیے جانے کے باوجود بھی لوگوں کی جانب سے پارکوں میں گند مچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈٰیا پر سامنے آنے والی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پارک میں قضائے حاجت کر رہی ہے جبکہ پاس ہی "یہ پارک ہے، ٹوائلٹ نہیں، اگر آپ کو قضائے حاجت کرنی ہے تو گھر جائیں" کا بورڈ لگا ہوا ہے لیکن خاتون نے اس ہدایت کی بالکل بھی پرواہ نہ کی اور نیچرل کال پرفوری ردعمل ظاہر کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -