مارکیٹ سے ڈیکسا میتھا سون انجکشن غائب ہونے پر ڈاکٹر ظفر مرزا کے اظہار افسوس پر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کھری کھری سنا دیں

مارکیٹ سے ڈیکسا میتھا سون انجکشن غائب ہونے پر ڈاکٹر ظفر مرزا کے اظہار افسوس ...
مارکیٹ سے ڈیکسا میتھا سون انجکشن غائب ہونے پر ڈاکٹر ظفر مرزا کے اظہار افسوس پر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کھری کھری سنا دیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے مارکیٹ سے ڈیکسا میتھا سون انجکشن غائب ہونے پر اظہار افسوس کیا تو تجزیہ کار ارشاد بھٹی برس پڑے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ظفر مرزا کی اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اطلاع کاشکریہ اگرادویات سکینڈل والےپکڑےجاتےتو آٹا،گندم بحران نہ ہوتا،اگرآٹا،گندم والےپکڑےجاتےتوچینی بحران نہ ہوتا اگرچینی والےپکڑےجاتےتوپٹرول بحران نہ ہوتا،اگرپٹرول والےپکڑےجاتےتو ڈیکسامیتھاسون غائب نہ ہوتی۔۔ اب اگرآج آپکوفارغ کردیاجائےتوکبھی دوبارہ کوئی دوائی مارکیٹ سےغائب نہ ہو۔

مزید :

قومی -