کیا مائیکل جیکسن زندہ ہیں؟ ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

کیا مائیکل جیکسن زندہ ہیں؟ ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
کیا مائیکل جیکسن زندہ ہیں؟ ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سازشی نظریات پیش کرنے والے افراد کہتے  ہیں کہ کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی موت نہیں ہوئی بلکہ وہ روپوش ہوگئے تھے ، ان کے اس دعووں کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی کی وجہ سے تقویت ملنے لگی ہے۔

ٹک ٹاک پر مائیکل جیکسن آفیشل نامی ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک شخص مائیکل جیکسن کی طرح کے کپڑے پہن کر انہی کی طرح مون واک کر رہا ہے۔

یہ ویڈیو سامنے آئی تو لوگ حیران رہ گئے کیونکہ اس شخص کی نہ صرف مون واک بلکہ شکل سے آنجہانی گلوکار سے کافی ملتی ہے۔ اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے ، اب تک مائیکل جیکسن آفیشل کی آئی ڈی سے اسے 3 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مائیکل جیکسن کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ کیا مائیکل جیکسن زندہ ہے؟ ایک اور شخص نے سوال پوچھا کہ کیا تم اصلی مائیکل جیکسن ہو؟

خیال رہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کا 25 جون 2009 کو انتقال ہوا تھا لیکن ان کی موت کے حوالے سے مختلف سازشی نظریات بیان کیے جاتے رہتے ہیں۔