مقبوضہ کشمیر،14 سی آر پی ایف اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

مقبوضہ کشمیر،14 سی آر پی ایف اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

  

سرینگر (آئی این پی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز 14 سی آر پی ایف اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی رواں مہینے میں کورونا وائرس سے متاثر سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جب کہ ایک اہلکار کی موت بھی ہوئی ہے۔ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے مطابق وادی کشمیر میں تعینات 14 سی آر پی ایف اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ گزشتہ روز جانچ کے لیے ان کے سیمپلز لیے گئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "جانچ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے ان اہلکاروں کے رابطے میں آنے والے دیگر جوانوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ اہلکاروں سے متعلق کوئی سفری تفصیلات دستیاب نہیں ہے۔ القمر آن لائن کے مطابق اس سے قبل رواں مہینے کی چودہ تاریخ کو دس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو ا?یا تھا جبکہ دس تاریخ کو 28 اہلکار اور چھ تاریخ کو 24 اہلکاروں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے علاوہ رواں مہینے کی آٹھ تاریخ کو ایک چالیس سالہ سی آر پی ایف اہلکار کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔ اس کی آخری رسومات کشمیر میں ہی ادا کی گئی تھیں۔

کورونا مثبت

مزید :

صفحہ آخر -