مفتی عزیز کیس, کس اعلی حکومتی شخصیت نے  ذاتی دلچسپی لی؟ پریس کانفرنس کے دوران پولیس افسران نے اہم بات بتادی

مفتی عزیز کیس, کس اعلی حکومتی شخصیت نے  ذاتی دلچسپی لی؟ پریس کانفرنس کے دوران ...
مفتی عزیز کیس, کس اعلی حکومتی شخصیت نے  ذاتی دلچسپی لی؟ پریس کانفرنس کے دوران پولیس افسران نے اہم بات بتادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر مفتی عزیز کیس میں دلچسپی لی۔ وزیراعظم عمران خان اس کیس پر آئی جی پنجاب سے رابطے میں تھے۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے انکا کہنا تھا کہ مفتی عزیز کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ ضابطے کے مطابق اس کیس کا بھرپور چالان عدالت میں پیش کریں گے۔اس کیس میں اگر مزید کوئی شخص زیادتی کا نشانہ بنا ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے، ویڈیو کتنی پرانی ہے یہ ماہرین ہی بتا سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ 295 بی کی دفعات کے بارے میں قانونی رائے لےکر اسے بھی کیس میں شامل کریں گے۔

مزید :

قومی -