ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

تھوڑی سی ہمت پیدا کریں آپ کیوں چھوٹی چھوٹی باتوں سے دل چھوڑ دیتے ہیں آج جو بھی بات یا مسئلہ سامنے آئے جذباتی پن کے بجائے حکمت سے کام لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس بھی کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اللہ پاک کا نام لے کر شروع تو کریں ان شاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی۔ آج کچھ راستے صاف تو ہونے جا رہے ہیں آپ کے لئے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ اپنے گھر اور اندرونی معاملات سے باہر تو آئیں اس وقت روز گار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اس میں ان شاءاللہ کافی کچھ دکھائی دے رہا ہے غور تو کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

دوسروں پر انحصار کریں گے تو کبھی بھی کامیابی نہ ہو سکے گی صرف اللہ پاک پر بھروسہ کر کے چلیں اور دعائیں تیزی کریں۔ ان شاءاللہ پھر آپ کو آگے بڑھنے کی کوئی نہیں روکے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

تبادلے والا خانہ کھلا ہوا ہے ملازمت پیشہ افراد کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہئے ان دنوں گھر میں کچھ کشیدگی محسوس ہو رہی ہے اس کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

طبیعت اور مزاج میں تلخ پن محسوس ہو رہا ہے جیسے کسی بات کا غصہ دماغ پر سوار ہے۔ غصہ نکالیں گے تو ہی ٹینشن ختم ہو گی اس کے لئے صدقہ دیں درود شریف پڑھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو آج کافی دنوں کے بعد ایک بڑی پریشانی سے نکلنے کی اطلاع ملے گی اور جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی دن میں کسی وقت بھی پوری ہونے کی امید ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج کا دن اہم ہے اچھی خبر کے حوالے سے جو لوگ پچھلے کافی د نوں سے پریشان چلے آ رہے تھے۔ وہ سکون محسوس کریں گے اور روز گار کا خانہ بھی بہتری میں آ رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن لوگوں نے پہلے کافی عرصہ بیماری اور ٹینشن میں گزارہ ہے آج سے ان شاءاللہ امید ہے کہ ان کی بہتری کے دن شروع ہو گئے ہیں آج کچھ رقم ضرورت کے تحت بھی ملے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن لوگوں نے چند دنوں تک خاموشی اختیار نہ کی اور غصے سے کام لیا وہ مشکل میں آ سکتے ہیں اس وقت اندرون اور بیرونی دونوں طرف سے سازشیں چل رہی ہیں چوکنا رہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

مسلسل تبدیلی میں آئے ہوئے ہیں اور صورتحال کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کر رہے اس طرح بات نہیں بنے گی ذہن کو کسی بھی بات کے لئے تیار رکھیں اور پھر تبدیلی کو دیکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ مسلسل سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ایک اچھا موقع اپنے ہاتھوں سے گنوا رہے ہیں آج کا دن اہم پیشکش دینے کے لئے بھی تیار بیٹھا ہوا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -