ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ ، دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ بھی سامنے آگیا

ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ ، دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ بھی سامنے آگیا
ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ ، دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آئسلٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 158 رنز سے شکست دیدی ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 298 رنز بنائے تھے ،جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک 96 اور ایلگر 77رنز بناکر نمایاں رہے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 149 رنز بناسکی،بلیک ووڈ 49رنز بناکر نمایاں رہے،جنوبی افریقہ کی جانب سے ملڈر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ بھی  کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 174 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی،وینڈرسن 75 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ چار وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔پہلی اننگز کی مانند دوسری اننگز میں بھی ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی اور پوری ٹیم 165 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔دوسری اننگز کی خاص بات جنوبی افریقہ کے سپن باؤلر کشف مہاراج کی پانچ وکٹیں تھیں اس دوران انہوں نے اپنی ہیٹرک بھی مکمل کی۔ 

مزید :

کھیل -