سراج الحق کابہن کو وراثت میں حصہ نہ دینے والوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا اعلان 

سراج الحق کابہن کو وراثت میں حصہ نہ دینے والوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا اعلان 

  

 فیصل آباد(آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جو مرد اپنی بہن کو وراثت میں حق نہ دے الیکشن کمیشن اس کو الیکشن نہ لڑنے دے، آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کسی ایسے مرد کو ٹکٹ نہیں دے گی جو بہنوں کی وراثت میں حق مارے۔ جماعت اسلامی میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے، خواتین جماعت اسلامی کے فیصلہ ساز فورمز میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔جماعت اسلامی نے ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہیدین کی دعوت عام کرنا ہمارا فرض ہے۔اس کے لیے گھروں پر دستک سے دراصل دلوں پر دستک ہے۔خواتین بڑی تعداد میں خواتین سے رابطے میں رہیں۔ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں اوربلدیاتی الیکشن میں  قیادت کی تبدیلی کیلئے تیار کریں، اسلام نے عورت کو وراثت اور حق مہر کا حق دیا، اسلام نے عورت کو تعلیم کا بنیادی حق دیا، عورت کے سر پر دوپٹہ اور چادر عزت کا تاج ہے، آپ پاکستان کے ساتھ ساری انسانیت کی نمائندگی کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ذمہ داران،ممبران شوریٰ،زونل ناظمات، برادر تنظیمات اور اجتماع ارکان کی شرکاء سے قرآن انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے  کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کی ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے بھی خطاب کیاجبکہ صدر جے آئی یوتھ فریحہ کاشف،نگران حرم فورم رخشندہ آصف،نگرن میڈیاسیل نصرالاسلام،نگران شعبہ اطفال شائستہ عمر بھی موجودتھیں۔

سراج الحق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -