موٹروے پولیس کو شاہراہ کے ساتھ چلتے ہوئے دونوجوان لڑکے مل گئے ، یہ کون تھے اور پیدل کہاں جارہے تھے ؟ جانئے 

موٹروے پولیس کو شاہراہ کے ساتھ چلتے ہوئے دونوجوان لڑکے مل گئے ، یہ کون تھے ...
موٹروے پولیس کو شاہراہ کے ساتھ چلتے ہوئے دونوجوان لڑکے مل گئے ، یہ کون تھے اور پیدل کہاں جارہے تھے ؟ جانئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے پولیس نے گھریلو جھگڑوں سے بھاگے دو بچوں کو خاندان سے ملوا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق 11سالہ علی حسن اور 12سالہ علی حسنین موٹروے کے ساتھ ساتھ پیدل لاہور جارہے تھے کہ موٹروے پولیس نے اطلاع ملنے پر دونوں بچوں تک رسائی حاصل کی ، دونوں بچے جڑانوالہ کے نزدیک موٹروے سے ملے تھے ، گھریلو مسائل کی وجہ سے گھر چھوڑ کر لاہور جانا چاہتے تھے،: موٹروے پولیس ایم تھری نے فوری طور پر خوف زدہ بچوں کو اپنی حفاظت میں لے لیا، بچوں کے گاو¿ں کوتلاش کرنے کے بعد موٹروے پولیس نے اپنی ٹیم کو بھیجا، رشتے داروں اور معززین علاقہ کی موجودگی میں بچوں کو والدین سے ملوایا گیا۔

موٹروے پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بچوں کو وارثان کے حوالے کر دیا گیا،بچوں کو ملانے پر والدین موٹروے پولیس کو دعائیں دیتے رہے ،  سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سید حشمت کمال نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

قومی -