خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون ہاﺅسنگ سیکنڈل کی سماعت 20جولائی تک ملتوی

خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون ہاﺅسنگ سیکنڈل کی سماعت 20جولائی تک ملتوی
خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون ہاﺅسنگ سیکنڈل کی سماعت 20جولائی تک ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث ڈیوٹی جج شیخ سجاد نے سماعت کی۔ 

سماعت کے دوران لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست کی گئی جسے عدالت کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔

بعدازاں عدالت نے جج تعینات نہ ہونے کے باعث ریفرنس پر مزید کارروائی 20جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -