شہباز گل کی بلاول بھٹو پرسخت تنقید، ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام بھی لگا دیا

شہباز گل کی بلاول بھٹو پرسخت تنقید، ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ...
شہباز گل کی بلاول بھٹو پرسخت تنقید، ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام بھی لگا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کو وفاق کی ٹیکس کولیکشن کی فکرنہیں انہیں سندھ کو ملنے والے پیسوں سے مطلب ہے، ماضی میں سندھ حکومت کو جو پیسے وفاق سے ملتے تھے انہیں ایان علی کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا جاتا تھااور سندھ کے عوام کے پیسے کااستعمال غیر ضروری نجی دوروں کے لیے ہوتاتھا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت کے ٹیکس کا 57 فیصدصوبوں کوملتاہے، سندھ حکومت کوعوام کے ٹیکس کے پیسوں کاحساب دیناہوگا،عوام کے سامنے حقائق رکھنا ضروری ہے ،سندھ کو جووفاق کی طرف سے پیسہ ملتا ہے وہ کہاں کہاں خرچ ہوتا ہے سب کوپتہ ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ میں کراچی سے ہمیں عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا،سندھ میں ہمارے منتخب نمائندے عوام کو جواب دہ ہیں ،سندھ میں وفاقی حکومت ترقیاتی کام کررہی ہے، گزشتہ سال سندھ حکومت نے 128 ارب کاٹیکس ہدف رکھا اور 105ارب کا ٹیکس وصول کیا،سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہیں کرسکی ،پنجاب میں ہم نے ٹیکس وصولی کے ہدف میں27فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -