اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے رہے ، فردوس عاشق

اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ووٹ کو ...
اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے رہے ، فردوس عاشق

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عام الیکشن میں بدترین شکست ن لیگ کا مقدر بنی۔ کرپٹ ظل سبحانی اور جعلی راجکماری نے الیکشن چوری کا شوشہ چھوڑا۔ ن لیگ نے انتخابی شکست کی ہزیمت چھپانے کیلئے ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلہ نعرہ تو لگایامگر ووٹ کی عزت کیلئے عملی طور پر کچھ نہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ن لیگ کی جانب سے شفاف انتخابات سے فرار کے بہانے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اور شفاف الیکشن تحریک انصاف کی عوام سے کمٹمنٹ ہے۔

مزید :

سیاست -علاقائی -پنجاب -