شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانتوں پر بینکنگ کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانتوں پر بینکنگ کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر ...
شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانتوں پر بینکنگ کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضماتوں پر بینکنگ کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ 
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز  تین روز میں دس، دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں ، ملزمان ضمانتی مچلکے جمع نہ کرا سکے تو ضمانتیں غیر موثر تصور ہوں گی ، مچلکے جمع نہ کرانے پر ایف آئی اے کو گرفتاری کا حق ہوگا۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان شامل تفتیش ہوں گے ، ایف آئی اے جب بلائے تو پیش ہوں گے ۔

مزید :

قومی -