نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے ذمہ داری سنبھال لی ، مریم اورنگزیب 

نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے ذمہ داری ...
نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے ذمہ داری سنبھال لی ، مریم اورنگزیب 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی ہے عمران صاحب نے اپنے دفتر کا غیر قانونی اور ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے کا نوٹس بھجوایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کی وجہ سے عوام کی چیخوں کی آواز بند کرنے کے لئے سوچی سمجھی سازش کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی بلایا گیا ہے عوام کی جیب خالی ہے، اس لئے یہ بجٹ جعلی ہے" کا سچ بولنے پر شہباز شریف کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے۔

بجٹ میں 383 ارب کے ٹیکس لگانے، مہنگائی کا ایک نیا سونامی لانے سے توجہ ہٹانے کے لیے شہباز شریف کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے ، عمران صاحب کا پست ذہن خواتین اور معصوم بچوں کے قاتلوں اور مجرموں کی وکالت کرتا ہے ،عمران صاحب کا ذہن سیاسی انتقام میں پاگل ہوچکا ہے۔

مزید :

قومی -