ہراسگی کامعاملہ،وزیر اعظم نے خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے افسران کی غفلت کا نوٹس لے لیا

 ہراسگی کامعاملہ،وزیر اعظم نے خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے افسران کی غفلت کا ...
 ہراسگی کامعاملہ،وزیر اعظم نے خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے افسران کی غفلت کا نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) وزیرا عظم عمرا ن خان کی جانب سے ہراسگی کا شکار ہونے والی خاتون کی شکایت پر غفلت برتنے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کے افسران کے خلاف ایکشن لے لیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایف آئی اے افسران کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ ہراسگی کا شکار ہونے والی خاتون نے سٹیزن پورٹل پر پانچ بارشکایت درج کی مگر ایف آئی اے نے شکایت کومسلسل نظراندازکیا اور اس عدم تعاون پر خاتون نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔خاتون نے ہراسگی کے باعث یونیورسٹی سے نوکری چھوڑدی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ایف آئی اے کیخلاف شکایت لے کروزیراعظم آفس پہنچی، خاتون کو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی یقین دہا نی کرتے ہوئے وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کومراسلہ جاری کردیا ہے۔عمران خان کوانکوائری رپورٹ 20 جولائی کوپیش کی جائے گی۔

اس ضمن میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خاتون کوجلدازجلدریلیف فراہم کیاجائے، شہریوں کی شکایت پرغفلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 وزیراعظم کی جانب سے عوامی شکایات کوغیرسنجیدہ لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کاعندیہ بھی دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -