کوئی لبرل کرپٹ ہمارے معاشرے کی ترجمانی نہ کرے ، زرتاج گل 

کوئی لبرل کرپٹ ہمارے معاشرے کی ترجمانی نہ کرے ، زرتاج گل 
کوئی لبرل کرپٹ ہمارے معاشرے کی ترجمانی نہ کرے ، زرتاج گل 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر زرتاج گل نے ملیکہ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم خواتین کو با اختیار بنانے کی علامت ہیں ، کوئی لبرل کرپٹ ہمارے معاشرے کی ترجمانی نہ کرے ، اپنے معاشرے کی ترجمانی کیلئے ہم خود بیٹھے ہوئے ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قوم کی بیٹیوں کے بارے میں سوچتے ہیں، یہ پہلی کابینہ ہے جس میں پانچ خواتین موجود ہیں ،ہمیں مذہب نے جو آزادی ہمیں دی ہے اس پر فخر ہے ، ہمارے کلچر اور لباس کو دنیا آئیڈل سمجھتی ہے ، خواتین لائنوں میں کھڑی ہوں تو مرد حضرت ہٹ کر جگہ دے دیتے ہیں ، یہ ہمارے معاشرے کی خوبصورتی ہے ،پی ٹی آئی کی خواتین پارلیمان میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔

ملیکہ بخاری نے کہا ک ہم جانتے ہیں خواتین کو کیا مسائل درپیش ہیں ، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ خواتین کے وراثتی حقوق کیلئے قانون لائیں ، ہماری حکومت نے قانون سازی کے عمل سے جنسی زیادتی کے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کئے ہیں ، ہم نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمز بنائیں ۔

مزید :

قومی -